Tuesday, 21 January 2014

مذاکرات "کدو"

قارئین

چند عدد قبائل لیں

انھیں روس کیخلاف جہاد کے امریکی کوٹڈ چولہے پہ ہلکی آنچ پہ چڑھادیں

پھر انھیں کارگل واقعہ تک پکاتے رہیں

اور امریکی اشارہ پہ جہاں 'چڑھایا" تھا، وہاں سے اتار لیں

جب اس دوغلی پالیسی پہ وہ سیخ پا ہوکر آپ کو بھوننا شروع کردیں تو آپ بات چیت کی پرت جمانا شروع کردیں

یہ عمل انھیں ٹھنڈا کرنے کے لیئے ہے، یاد رہے کہ بات چیت کی پرت ایک دم ہی نہیں جمادینی، جب معاملات یکایک ٹھنڈے پڑ جائیں گے تو ہم ڈالر کہاں سے کمائیں گے

یکدم ٹھنڈا نہ ہونے کے لیئے ان کے اوپر ڈرون اور ایف سولہ حسب ذائقہ چھڑکتے رہیں

جی ہاں، ایک جانب بات چیت کی پرت، دوسری جانب ڈرون آوری کرتےرہیں

 تب تک جب تک قوم کی سمجھ میں نہیں آجاتا کہ

 "اسے کھا کر پینا ہے، یا پی کر کھانا ہے"

اور یوں تیار ہے

مذاکرات کدو

یاد رکھئیے

مذاکرات کا کدو، جب جب کٹے گا
سب میں بنٹے گا بھئی سب میں بنٹے گا




Saturday, 16 November 2013

ہٰذا ۔۔ باز آ

ہم دہشتگرد بھی ہیں کہ ایک دوسرے کی عبادت گاہیں خس و خاشاک کردیتے ہیں

 

ہم جھوٹے بھی ہیں  کہ واقعہ پر مصلحت پسندی نامی پینٹ کے کوٹ در کوٹ مارتے جاتے ہیں ہیں

 

ہم موقع پرست بھی ہیں کہ کرفیو کھلنے پہ اشیا خورد و نوش مہنگی کردیتے ہیں

 

آلو سو روپے

ایک انڈا  پچیس روپے

 

اور پھر ہم آسمان کی طرف منہ اٹھا کہ کہتے ہیں

 

اے اللہ ہم پہ رحم فرما کرم فرما فضل فرما

 

گھروں پہ بڑا بڑا لکھواتے ہیں

 

 ہٰذا مِن فَضلِ ربی

 

بابا کہتا ہے 

 

ہٰذا، ان کاموں سے باز آ

 

 

Monday, 11 November 2013

بابا ہوگیا کلین بولڈ

 بابا حجرے میں ؛بیڑی جلئی لے؛ سن رہا تھا

چیلا آکر بولا

بابا ۔کلائینٹ ہے

بابا غصہ میں

بچا
 جب بابا بیڑی جلئی لے کا مراقبہ کر رہا ہو تو ڈسٹرب مت کیا کر

 چیلا: بابا، خاتون کلائینٹ ہیں

بابا، مزید غصہ میں
خاتون باہر؟ اندر لا 
 ورنہ بھسم کردوں گا

ہاں بچہ

 بول مسئلہ

بابا
میرے شوہر کا مسئلہ
ان سے کچھ  ہوتا ہی نہیں

بابا ذہن میں ؛وہ؛ والا علاج سوچتے ہوئے
کیا کرتا ہے نامراد

بابا کرکٹ ٹیم میں بیٹسمین ہیں
۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور بابا نے ہاتھ اٹھا لیئے

بچا

 ایسی ناپنسکی کا علاج ۔ بابا دے کول نئیں


Saturday, 9 November 2013

بابوں کا احتجاج

بابا کہتا ہے




 http://nationalreport.net/assam-rape-festival-india-begins-week/

 وہ کریں تو کلچر
 ہم کریں تو لچر



فیسٹیول کے منتظم کہتے ہیں
ہم لڑکی کے اندر کے شیطان کو مارنے کے لیئے ایسا کرتے ہیں



خبر کی تصدیق اور صحت پہ شکوک و شبہات ہیں

 لیکن جب سے پاکستان میں بابوں نے یہ خبر پڑھی ہے، سب احتجاج پہ چلے گئے ہیں

کچھ نے چاندنی رات میں کھڑے نیم کے نیچے کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا ہے



بابے کہتے ہیں

 بھئی ایسے تو ہم بھی شیطان نکال رہے ہیں

 برسوں سے نکال رہے ہیں

وہ کریں تو ہبڑ دبڑ
ہم کریں تو پکڑ دھکڑ؟